نیویارک: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھادیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے فریم ورک کے اندر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کے حق میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی کنجی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مسئلے کو مزید پیچیدہ بنادیا گیا ہے۔