یوگنڈا میں اسکول پر باغیوں کا حملہ، 25 افراد ہلاک

کمپالا: سرحد کے پاس قائم اسکول پر حملے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ یوگنڈا میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کی سرحد کے پاس قائم اسکول پر باغیوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کچھ لوگوں کو اغوا کیے جانے کا بھی خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے ایک گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے ارکان کا کہنا ہے کہ اسکول پر حملے میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آوروں نے عمارت کو آگ لگادی اور کھانے پینے کا سامان لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق جس اسکول پر حملہ کیا گیا، وہ نجی اسکول ہے جو ڈی آر سی بارڈر سے 1.2 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسکول کے اندر سے 25 لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اسکول سے نکالے جانے والے دیگر 8 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں مرنے والوں میں کتنے طلبہ شامل ہیں۔
یوگنڈا کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

 

25 killedand KidnappedRebelsSchool AttackUgenda