پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں،عمران خان

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطر کچھ لو اور کچھ دو کے لیے تیار ہوں۔
پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا، میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔
عمران خان نے کہا، پاکستان کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا، احتجاجی تحریک کا اعلان ہوچکا، 5، 6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔
علیمہ خان کے Give اینڈ take بیان پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر Give اینڈ ٹیک کے لیے تیار ہیں، عمران خان نے کہا، اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا، مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ مومونٹ کے لیے تیار ہوجائیں، بانی نے کہا ہے اب میں برداشت نہیں کروں گا، اگر کوئی سامنے نہ آیا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔
اس کے علاوہ عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
بانی پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈرشپ کو پیغام بھجوادیا، انہوں نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔
سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، احمد خان بچھڑ اور عثمان اکرم شامل تھے۔
بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماؤں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

Big statementFormer PM PakistanImran KhanPTI FounderTalks