راشد نسیم کے دو ریکارڈز بہترین گنیز بک ریکارڈز میں شامل

کراچی: امسال کے دوران دنیا کے بہترین ریکارڈز میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے پاکستان کے راشد نسیم کے 2 ریکارڈز کو بھی شامل کیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے رواں سال کے دوران دنیا کے بہترین ریکارڈزمیں پاکستان کے راشد نسیم کے 2 ریکارڈز کو بھی شامل کیا ہے۔ راشد نسیم اب تک 63 عالمی ریکارڈز اپنے نام کرچکے جب کہ ان کی اکیڈمی 77 ریکارڈز پاکستان کے نام کرچکی ہے۔

2020 کے بہترین ریکارڈز کی فہرست میں شامل ایک ریکارڈ میں راشد نسیم نے کُہنی سے 256 اخروٹ توڑ کر بھارت کے پربھاکر ریڈی کا ریکارڈ پاش پاش کیا تھا۔ دوسرے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں راشد نسیم نے مُکوں کی مدد سے ہوا میں اڑتے ہوئے کلے ٹارگٹ کو 62 مرتبہ توڑا تھا۔