رمضان پیکیج کا اعلان، سندھ کے 60 فیصد عوام کو 5000 نقد دینے کی منظوری

کراچی: رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے جب کہ دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو بجلی کا نظام بہتر رکھیں۔
خیال رہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 22.5 بلین روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔

announceApproval to give 5000 Cash to 60% PeopleCM SindhRamadan PackageSindh