لندن: برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا۔ رجب بٹ آج صبح کی پرواز کے ذریعے پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔ حکام کے مطابق ان کے ویزا کی منسوخی کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ رجب بٹ نے حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا درخواست میں ظاہر نہیں کیا تھا، جو برطانوی قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کی ملک بدری کا فیصلہ برطانوی امیگریشن حکام کی سخت جانچ اور قانونی کارروائی کے بعد کیا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق ویزا درخواست میں مکمل معلومات فراہم نہ کرنا سنگین جرم سمجھا جاتا ہے اور اس پر ویزا منسوخی اور ملک بدری کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
رجب بٹ پاکستان کے معروف یوٹیوبر ہیں اور ان کی سوشل میڈیا سرگرمیاں نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ ملک بدری کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اظہار رائے کیا اور حکومت سے اس مسئلے پر بات کرنے کی اپیل کی۔ حکام نے کہا کہ مستقبل میں ویزا درخواست میں تمام معلومات کی درستی لازمی ہے، تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جاسکے۔