کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سیاہ بادل چھا گئے اور بارش کا بھی آغاز ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپرہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے، اس کے علاوہ ملیر میمن گوٹھ، گلشن حدید اور گلشن معمار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔
سرجانی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر کالے بادل اور گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے، بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔