کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

کراچی: شہرِ قائد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔