کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور مشرقی بلوچستان میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
کراچی میں صدر، شارع فیصل ،ڈیفینس ویو، قیوم آباد، کورنگی،محمود آباد، گلستان جوہر ،گلشن اقبال ،ملیر، کھوکھرا پار اور دیگر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے .
دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں کی پیش گوئی کو سامنے رکھتےہوئے سندھ میں رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،کراچی واٹربورڈ اور واسا کو الرٹ رہنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔