روسی طیارے میں بارش شروع ہوگئی

ماسکو: روس میں ایک عجیب واقعہ پیش آگیا، طیارے میں بارش شروع ہوگئی، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق روس میں طیارے کے اندر بن بادل برسات شروع ہوئی، تو مسافروں نے چھتریاں نکال لیں۔
روسی ائیرلائن کی پرواز میں دوران پرواز چھت سے پانی ٹپکنے لگا، بارش نے طیارے نے خامی عیاں کر دی، مسافر وں نے چھتریاں نکالیں جب کہ کچھ مسافر اس پانی میں بھیگتے رہے۔

چھتری لیے مسافروں کی ویڈیو سامنے آئی، تو بہت سوں نے اسے ری ٹویٹ کیا۔
حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ذمے داروں کا تعین کرکے انھین قرار واقعی سزا دی جائے گی۔