ممبئی میں تباہی: بارشوں کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ممبئی: بارش نے بھارت کے مرکزی شہر میں تباہی مچا دی، مون سون بارشوں کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ممبئی کے جنوبی علاقے کولابا میں 24 گھنٹوں کے دوران 331 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس سے قبل اگست کے مہینے میں 1974 میں اتنی بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

بارش کے ساتھ 107 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتاری سے ہوائیں چلیں، برسات کے باعث ٹرینیں اور بس سروس معطل کر دی گئی ہیں۔

Mumbairain in Mumbaiممبئی میں تباہی