محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کراچی میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ شہرقائد میں بارشوں کا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے، جو 7 اگست کی صبح کراچی میں داخل ہو جائے گا۔
اس سسٹم کے نتیجے میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی، جس سے اربن فلڈ کا خطرہ ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،8،7 اور 10 اگست کو موسلا دھا بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 2011 کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔
یہ 2020 کا سب سے طاقتور اور خلیج بنگال سے آنے والا اس سال کا پہلا بارشیں برسانے والا سسٹم ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوگی۔