کراچی: پیر کی دوپہر شہر قائد میں گہرے سیاہ بادل چھاگئے، بارش سے قبل تیز آندھی بھی چلی، شہر کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے برسنا شروع کردیا۔موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ، ملیر اور سعودآباد کے علاقے میں بھی بادل برس پڑے۔
کھوکھراپار، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، غریب آباد، شرف آباد، کورنگی، ڈیفنس ویو، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد وغیرہ ميں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلستان جوہر ميں بھی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
واضح رہے یہ رواں مون سون سیزن کی پہلی بارش ہے، جس کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا۔