کراچی: کورونا وائرس سے مقابلہ کرتے کراچی کے باسیوں پر بارش کا خطرہ منڈلانے لگا، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال ماضی سے بیس فی صد زیادہ بارش ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے باعث سندھ حکومت نے کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلی مرادعلی شاہ نے ہدایت کی تھی کہ اس برس باعث تیز برسات کا امکان ہے، تمام نالوں کی صفائی کا کام فوری کیا جائے۔
یہ فیصلہ مون سون کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی، حیدرآباد اوردیگر شہروں کےندی نالوں کی صفائی کی ہدایت کردی۔اجلاس میں واٹربورڈ کو نکاسی آب کیلئے انڈرگراؤنڈ سسٹم ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سٹی گورنمنٹ کے پاس نالے صاف کرنے کے پیسے نہیں۔