اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں بارش،گرمی کا زورٹوٹ گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ژوب، بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔
تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں گرمی کی شدت برقرار ہے گی۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال میں بارش متوقع ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اورشیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
منڈی بہاؤالدین، لاہور، حافظ آباد، میانوالی اور سرگودھا میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ خوشاب، فیصل آباد اور قصور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Rain in different parts of punjab province along with islam abad