کراچی: کراچی میں کل پھر بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شہر میں بادلوں کے برسنے کی پیش گوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تھرپارکر میں کل سے ہلکی بارش شروع ہوئی ہے اور کل مون سون ہوائیں حیدرآباد تک پہنچیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں صرف کل ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ ہوتا ہے جب کہ ستمبر کا اوسط درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔