محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے علاوہ مری، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہو گی۔جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

rain