ںنی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کھلم کھلا چین کے دعوے کی حمایت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم پر تنقید کے تیر برسا دیے۔
راہول گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین نے ہماری زمین لے لی، مگر بھارت اپنا علاقہ واپس لینے کے لیے مذاکرات کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کھلم کھلا چین کے دعوے کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں، مودی بھارت اور ہماری فوج کی حمایت کی بجائے کیوں چین کی حمایت کررہے ہیں؟ یہ افسوس ناک ہے۔
خیال رہے کہ چین بھارت تنازع کے باعث مودی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں، ان پر بیرونی دباؤ کے ساتھ ساتھ اندرونی دباؤ بھی بڑھتا جارہا ہے۔