لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور سُروں کے سلطان کے نام سے معروف استاد راحت فتح علی خان نے آج اپنی 48 ویں سالگرہ منائی۔
راحت فتح علی خان 9 دسمبر 1974 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور ان کو والد فرخ فتح علی خان اور نصرت فتح علی خان کے ساتھ بچپن سے ہی قوالی کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔
وہ اب تک سیکڑوں قوالیاں، گیت اورغزلیں گاچکے ہیں اور ان کے گائے گیت اور غزلیں عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
پاکستان بھر میں ان کی شہرت کے بعد ہمسایہ ملک بھارت نے بھی ان کی آواز سے فائدہ اٹھایا، بھارتی فلم پاپ میں ان کی آواز میں گایا گیت “من کی لگن” بے پناہ مقبول ہوا۔
راحت فتح علی خان اب تک کئی ڈراموں اور فلموں کے ٹائٹل سونگ بھی گاچکے ہیں اور انہوں نے متعدد ملی نغمے بھی گائے۔
2019 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں موسیقی کے شعبے میں اعزازی طورپر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا جب کہ وہ اب تک متعدد ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز جیت کر ملک وقوم کا نام روشن کر چکے ہیں۔
انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس تقریب میں جان ریمبو، صاحبہ، وارث بیگ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔