رابی پیرزادہ کا رکشا!

لاہور: رابی پیرزادہ نے رکشا چلاکر مداحوں کو حیران کردیا۔
رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس شوبز سے کنارہ کشی کرنے اور اسلام کے اصولوں پر چلنے کا فیصلہ کیا تھا تب سے وہ اپنے فن کے ذریعے فنڈز جمع کررہی ہیں، یہی نہیں اس حوالے سے رابی پیرزادہ ایک آرگنائزیشن بھی متعارف کرواچکی ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رابی پیر زادہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں رابی پیرزادہ نے فاؤنڈیشن کے لیے خریدے گئے رکشے کو چلاکر مداحوں کو حیران کردیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سابقہ گلوکارہ کی جانب سے پوسٹ بھی شیئر کی گئی۔
پوسٹ میں رابی کا کہنا تھا کہ ’الحمداللہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشا، کبھی اپنی مرسڈیز چلاکر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے، اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کی‘۔
یہی نہیں مداحوں کی جانب سے بھی رابی پیرزادہ کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Rabi peerzadarikshaw