اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس وزیراعظم عمران خان نے کل طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں ملک میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، تعلیمی اداروں کی بندش، ایس او پیز پر عمل درآمد سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 1123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار835 ہوگئی ہے اور کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔