قصور: 11 سالہ بچی کو اسکول میں مزدوری کرنے والے شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ سرائے مغل میں 11 سالہ بچی کو اسکول میں کام کرنے والے مزدور نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی اور گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے
، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم رضا بچی کو مزدوری کے بہانے کھیتوں میں لے گیا جہاں ملزم نے پہلے سے موجود دوستوں کے ساتھ مل کر گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان زیادتی کے بعد بچی کو وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جیو فینسنگ سمیت جدید طریقے سے گرفتاری عمل میں آئی۔