قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت اب نہیں ملے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالا جلسے کے بعد بھی وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کی تھی۔

#PM Imran Khan