آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات!

راولپنڈی: روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلو کی ملاقات کے دوران باہمی دل چسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک روس تعلقات آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہوں گے، اس کے علاوہ فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پیش رفت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔

Army chiefmeetrussian presidential envoy