مغرب نے ریڈلائن عبور کی تو روس سخت ردعمل دے گا، پوتن

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ اگر مغرب نے ’ریڈ لائن‘ عبور کی تو روس بلاتاخیر بہت سخت ردعمل دے گا۔
اپنی قوم سے خطاب میں انہوں نے یوکرائن، بیلاروس اور روس میں عدم استحکام کا موردِ الزام مغرب کو ٹھہرایا۔ پوتن کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں مستقل روس کو پریشان کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔
روسی صدر کا یہ بیان قوم سے سالانہ خطاب میں اُس وقت سامنے آیا ہے جب روس کی پوتن کے ناقد الیکسی ناوالنی کو جیل بھیجنے، امریکی صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کے الزامات اور یوکرائن کے معاملے پر مغرب کے ساتھ کشیدگی چل رہی ہے۔
ولادیمیر پوتن نے قوم سے خطاب میں روس میں کورونا کے خلاف جنگ اور ملک کی معاشی بہتری کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

PresidentPutinRussiawarningWest