پنجاب: اسکولوں میں ڈھائی ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔
اس کے علاوہ پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے 11:30 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو اسکول صبح 7 بجے سے 10:30 بجے تک ہوں گے۔

Notification releasePunjabSummer Vacation Announced