لاہور: حکومت پنجاب نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بزدار سرکار نے اسموگ سے نمٹنے کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑکوں پرلانے اور فصلوں کو آگ لگانے پر بھی پابندی کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں ریلیف کمشنر بابرحیات نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات کا مقصد اسموگ کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑکوں پرلانے پر پابندی عائد کردی ہے،اس کے ساتھ ساتھ فصلوں کو آگ لگانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہر سال موسم سرما میں اسموگ کا مسئلہ گمبھیر شکل اختیار کر جاتا ہے، جس کی وجہ سے کئی حادثات جنم لیتے ہیں۔