اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔
ریفرنس بابر اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کررہے اور آئینی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کررہے۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے، گزشتہ ماہ پی ڈی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنادیا گیا۔