صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پھر گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس بار اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کے باہر سے انہیں گرفتار کیا۔
ان کے وکیل سردار عبدالرزاق نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لاہور لایا جارہا تھا کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا، انہیں 12 ویں دفعہ گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد پرویز الٰہی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں اینٹی کرپشن حکام کی استدعا پر ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ انہیں کل تک متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
اطلاعات ہیں کہ انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ پر لاہور منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے اینٹی کرپشن سیل پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس سے لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔

 

Ch Pervez ElahiPTI PresidentRelease Jail and again arrest