آج بھارت تنہا ہوگیا: یوم استحصال سے متعلق تحریک انصاف کی بوٹ ریلی

کراچی: تحریک انصاف کی جانب سے یوم استحصال کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ ریلی میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مودی سرکار اوربھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
ریلی میں رہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی، حلیم عادل شیخ، شاہنواز جدون سعید آفریدی محمود، مولوی سمیرشیِخ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سربراہ بیت المال سندھ اور رہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہا کہ اس ایک سال میں مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا۔ بھارتی ظلم کی وجہ سے پاکستان، نیپال، ایران، بنگلا دیش، سری لنکا، ترکی اور چین سمیت کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں، جو ظلم آر ایس ایس کررہا ہے اس کی وجہ سے بھارت تنہا ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم مظوم کشمیریوں کی آواز بنی، انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی نہ رہیں، اس ظلم کا نوٹس لیں، بھارت کے گردگھیرا تنگ ہورہا ہے، جلد کشمیر اسے چھوڑنا پڑے گا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیرِاعظم نے اقوامِ متحدہ کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھایا، آج پورا پاکستان مظوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی مجاز صرف کشمیری عوام ہی ہیں۔

KashmirPTIیوم استحصال