اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ممتاز مصطفیٰ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔
ایم این اے کے انتقال سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ رکن کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کردیا جائے گا۔
ممتاز مصطفٰیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا وہ این اے 171 رحیم یار خان سے منتخب ہوئے تھے۔