اتحادیوں کے تحفظات پر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد: اتحادی جماعتوں کے تحفظات دُور کرنے کی خاطر حکمراں جماعت کی قیادت فعال ہوگئی، وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہورہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات اور دیگر قانونی بلوں کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمانوں کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Alliance PartiesGovt of PakistanPM Imran KhanPTI Meeting