اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت نے ریاست کی رٹ پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا، مفاد عامہ کے لیے تمام راستے کھلے رکھیں گے، ریاست کی عمل داری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔