پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی رہائی کے فوری بعد پھر گرفتار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے رہا کردیا، تاہم پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا۔
شہریار آفریدی کو عدالت نے مقدمے سے ڈسچارج کردیا، تاہم عدالت سے باہر نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کو ایک مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن رات گئے انہیں اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتار کرکے دوبارہ نظر بند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ان کی 15 روز کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

Arrest AgainPTI LeaderSheheryar Afridi