راولپنڈی: پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظربند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظربندی کا آرڈر جاری کیا، جس کے مطابق شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے جیل میں نظربند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور ان کی رہائی سے امن وامان کی صورت حال بگڑنے کا خدشہ ہے۔
ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظربندی کی تجویز دی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15 روز کے لیے نظربند کردیا گیا ہے۔