اسلام آباد: پی ٹی آئی رؤف حسن کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے ریمانڈ پر سماعت کی، اس دوران پی ٹی آئی رہنما کے وکیل علی بخاری انسداد دِہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے ملزم رؤف حسن کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 6 اگست کے لیے نوٹسز بھی جاری کردیے۔
اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی۔