راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ٹیکسلا پولیس نے اٹک جیل سے رہا ہونے کے فوراً بعد ہی اعظم سواتی کو حراست میں لے لیا۔
اعظم سواتی کو گزشتہ مہینے احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا اور گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالتوں نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔