سربراہ پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ سابق ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کردیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔
عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

by ElectionDecision Not ParticipateImran KhanPTI Chairman