پشاور: پی ٹی آئی نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بعد ان کے بیٹے اسحاق خٹک اور ایم این اے عمران خٹک کو بھی پارٹی سے نکال دیا۔
اسحاق اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کے پارٹی ارکان کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر رکنیت ختم کی۔
دھیان رہے کہ عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جب کہ اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بیٹے ہیں۔
پی ٹی آئی پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کرچکی جب کہ پرویز خٹک سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے ساتھ مل کر اپنی علیحدہ جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی بنیاد رکھ چکے ہیں۔