پی ایس ایل فائنل: زلمی کو بڑا دھچکا، صہیب مقصود کی لاٹری نکل آئی

ابوظبی: پشاور زلمی کو بڑا دھچکا، پی ایس ایل فائنل میں دو اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم رہے گی، پی ایس ایل 6 کے لیے بنائے گئے بائیوسیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کر دیا گیا۔


پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف کو آج پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ناصرف ببل کے باہر موجود افراد سے ملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے، دونوں نے لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔


واقعے کے بعد دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرے رکن سے نہیں ملے اور اب یہ دونوں کرکٹرز روم آئسولیشن میں جاچکے۔ علاوہ ازیں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے۔


چیف سیلکٹر محمد وسیم نے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ صہیب مقصود اب دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حید علی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
صہیب مقصود پاکستان سپر لیگ 6 کے 11 میچز میں اب تک 363 رنز بناچکے۔ اس دوران ان کے رنز بنانے کی اوسط 40.33 اور اسٹرائیک 153 کے قریب رہا۔

بابر اعظمپابندیپی ایس ایل 6حیدر علیصہیب مقصودعمید آصففائنلقومی اسکواڈ میں شاملمحمد وسیممصباح الحق