لاہور: کووڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوتے ہی پاکستان میں جاری پی ایس ایل فائیو کو ملتوی کردیا گیا تھا، اب اس حوالے سے تازہ اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز کردیں۔
اس ضمن میں نومبر میں شیڈول پاک زمبابوے سیریز پہلے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوین کرکٹ بورڈ سے اس معاملے پر بات کی ہے، پی سی بی چاہتا ہے کہ پی ایس ایل کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مقابلے نومبر میں کرائے جائیں، اس لیے زمبابوے کو نومبر کے بجائے اکتوبر میں پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔