کوئٹہ: کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی سیکریٹری خوراک زمرک خان اچکزئی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
اس موقع پر صوبے میں آٹے کی قلت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور پاسکو سے رابطہ کیا اور آٹے کی قلت پر قابو پانے کے لیے درکار آٹے کی فراہمی ممکن بنانے پر زور دیا۔
اس طرح صوبے میں پایا جانے والا آٹے کا بحران ناصرف قابو میں آئے گا بلکہ آٹے کی قلت بھی دو سے تین روز میں ختم ہونا شروع ہوجائے گی۔