لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے قائد، میاں نواز شریف کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج ہوا، اس دوران مسلم لیگی قائدین کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر مظاہرے میں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی ہوئی۔
احتجاج میں شریک مظاہرین نے گو نواز گو کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
خیال رہے کہ جس وقت میاں نواز شریف کے خلاف پاکستان میں مقدمہ زیر سماعت تھا، تب بھی لندن میں ان کے خلاف احتجاج کیا جاتا رہا تھا۔