اسلام آباد: استعمال شدہ گاڑیوں پر حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے پاکستان میں امپورٹیڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھ کر 100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ 1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔