یمن کے معروف عالم دین کی تلاوت قرآن سنتے ہوئے رحلت

صنعا: یمن کے معروف عالم دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی مسجد میں طالب علم کی تلاوت سنتے ہوئے رحلت فرماگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ الثنانی رمیلا کے علاقے میں واقع نورہ مسجد میں حافظِ قرآن کی نگرانی اور تدریس کررہے تھے۔
وہ ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے اور اسی دوران اچانک ان کی آنکھیں بند ہوگئیں اور وہ کرسی سے نیچے گر گئے۔
ان کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قرآن کی درس و تدریس میں مصروف تھے اور اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔
شیخ الثنانی قرآن پاک کے علم و تدریس میں نمایاں شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کی وفات سے یمن اور دنیا بھر کے اسلامی حلقوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Islamic ScholarYamen