پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے گئے۔
بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے اسپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد میں داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک گرفتار ارکان کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، آپ نے کل زبانی کہا تھا، آج تحریری حکم نامے کے لیے آئے ہیں۔
بعدازاں بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے۔

arrestGauher KhanNA MembersProduction Orders IssuePTIPTI ChairmanSpeaker Ayaz Sadiq