پروڈیوسر نے مرکزی کردار کیلئے نامناسب ڈیمانڈ کی، حفصہ بٹ

کراچی: ابھرتی ہوئی ٹی وی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے پروڈیوسر کی جانب سے ہونے والی ہراسانی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
حفصہ بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
حفصہ بٹ نے اعتراف کیا کہ شوبز کیرئیر کے آغاز میں مجھے کاسٹنگ کاؤچ کی جانب سے انتہائی غیر مناسب مطالبے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شوبز میں ہراسانی سب کے ساتھ ہوتی ہے، میرے ساتھ بھی ہوئی تھی لیکن پھر مجھے بتایا گیا کہ یہ سب نارمل ہے۔
حفصہ کے مطابق شوبز کے آغاز میں ہی ایک پروڈیوسر نے مجھ سے بذریعہ وائس نوٹ سوال کیا کہ کیا میں نے کبھی کوئی مرکزی کردار ادا کیا ہے؟ میرے انکار پر اس پروڈیوسر کا اگلا وائس نوٹ تھا کہ اگر میں آپ کو کسی پروجیکٹ کے لیے مرکزی کردارآفر کروں تو اس کا کچھ فائدہ تو مجھے بھی ہونا چاہیے۔
حفصہ نے بتایا کہ اس میسج کے بعد جب میں نے پروڈیوسر سے فائدے کا مطلب پوچھا تو انہوں نے مجھ سے انتہائی نامناسب بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میسج کے بعد میں نے اس شخص کو بلاک کردیا جس کے بعد اگلے روز ہی مجھے کسی دوسرے نمبر سے کال آئی، کال پر پروڈیوسر نے اپنی خفت مٹانے کیلئے کہا کہ وہ بات میں نے آپ کے لیے نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس واقعے کا ذکر اپنی ایک کولیگ سے کیا تو اس نے مجھے بتایا کہ شوبز میں یہ سب بہت نارمل ہے، بعدازاں کچھ سال بعد اس پروڈیوسر سے ملاقات ہوئی اور بہت نارمل انداز میں ہوئی۔

 

Actress Hafsa buttBig RevealedCasting Couchinappropriate demandsProducer