پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز کا شوبز انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

کراچی: پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز نے شوبز انڈسٹری سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق یاسر نواز کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ وہ ڈراموں کی ہدایتکاری اور پروڈکشن کا کام چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے تم کون پیا، چپ رہو، سات پردوں میں، تھوڑی سی وفا سمیت کئی مقبول عام سیریلز ڈائریکٹ کئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین کی بہت سی پروڈکشنز جنہوں نے کھڑکی توڑ بزنس کیا جیسے مہرالنسا وی لب یو، رانگ نمبر 2 بھی یاسر نواز کے نام ہیں۔ یاسر نواز سنہ 2002 میں اداکارہ ندا یاسر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے، شوبز کے اس معروف جوڑے کے 3 بچے ہیں۔

Producer and actor Yasir Nawaz announces retirement from showbiz industry