وزیراعظم شہباز شریف کل اہم دورے پر سعودیہ جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا انتہائی اہم دورہ کریں گے جس کے دوران وہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار بھی سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کی مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

 

Field Marshal Asim MunirPM Shehbaz SharifSaudi Arabia VisitTomorrow