وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھوں اُڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اُڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا، تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر کے پی بھی شامل ہوئے، وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اُڑان پاکستان تقریب سے خطاب میں کہا کہ آخری 9 ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس معاشی کامیابی کے لیے خون پسینہ بہایا، ہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدے کی سرتوڑ کوشش کررہے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پر قربان کردیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ ہونے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے، یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ خطوط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی زیادتی کیا ہوسکتی ہے، لیکن مالک کو منظور تھا، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوئی۔

InauguratesPrime Minister Shahbaz SharifUraan Pakistan Prog